4 مئی 2014 - 11:07
افغانستان میں عام سوگ

افغانستان کےصدر حامد کرزئی نے زمین کھسنے کے واقعے میں بڑی تعداد میں جانوں کے ہونے والے نقصان پرآج اپنے ملک میں عام سوگ کا اعلان کیا۔

ابنا: ذرائع کےمطابق افغان صدر کےدفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ صدر حامد کرزئی کو اس حادثے پر شدید افسوس ہے اور اتوار کے دن اس واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھونے والوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عام سوگ منایا جائےگا۔درایں اثنا افغانستان کےنائب صدر کریم خلیلی کی قیادت میں ایک وفد نے متاثرین کی ضروریات پوری کرنے کےلئے اس علاقے کا دورہ کیا۔
افغان پارلیمنٹ کے اسپیکرعبدالرؤف ابراہیمی نے اپنے ایک بیان میں بدخشاں میں زمین کھسکنے سے بڑے پیمانے پرہونے والے نقصانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ اگرچہ صوبہ بدخشاں میں زمین کھسکنے کے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان کی صحیح تعداد کا اعلان نہيں  کیا گیا ہے لیکن بعض بین الاقوامی اداروں نے مرنے والوں کی تعداد، تقریبا دوہزار پانچ سوبتائی ہے۔

.......

/169